Pop France intqaal kr gye

پوپ فرانسس انتقال کرگئے

(ڈیلی پوائنٹ) عیسائیوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس انتقال کرگئے ہیں. ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں آج صبح انتقال کر گئے۔پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کراسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
پوپ فرانسس گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور 14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا، نمونیا کے باعث 5 ہفتے اسپتال میں گزارنے کے بعدپوپ فرانسس گزشتہ ماہ ویٹی کن لوٹے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں