(ڈیلی پوائنٹ)کے پی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ اس بار ایسا احتجاج کریں گے ہورا ملک بند ہو گا. پشاور میں میڈیا سے بات کرتےہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آزاد عدلیہ پر حملہ ہوا ہے، غیرقانونی آئینی ترامیم کے خلاف ہم آواز اٹھائیں گے، یہ اپنی مرضی کے ججز تعینات کرکے مرضی کے فیصلے کریں گے مگر آئینی ترامیم ہم ختم کرلیں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ان کو پارٹی سے نکالیں گے، ووٹ بیچنے والوں کے نام سامنے آئے ہیں، آج شوکاز جاری کیا جائے گا، جو غدار ہے اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ علی امین نے مزید کہا کہ اس دفعہ ایک اور احتجاج کا پلان بنا رہے ہیں، احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیلائیں گے اور میں قیادت کروں گا، یہ مکمل احتجاج ہوگا اور پورے پاکستان کو بلاک کریں گے،