لاہور(ڈیلی پوائنٹ)PPکے امیدوار کو پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار سمجھ کر پولیس گرفتار کرنے پہنچ گئی۔پیپلز پارٹی کےامیدوار امتیاز چودھری جب پی پی 68 کےلیے کاغذات نامزدگی کروانے الیکشن کمیشن پہنچے تو پولیس گرفتار کرنے گھر پہنچ گئی۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار امتیاز چودھری نے بتایا کہ میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑرہا ہوں تو پولیس نے رہا کر دیا ۔
امتیاز چودھری نے کہا کہ کسی نے غلط افوا پھیلائی ہے میں تو پی پی کی جماعت کی طرف سے الیکشن لڑنا چاہتا تھا مگر اب مکمل طور پر الیکشن سے بائیکاٹ کرتا ہوں۔یاد رہے کہ ان دنوں پاکستان تحریک انصاف کے لیے مشکل حالات ہیں۔
9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف پر سختی ہے بانی چئیرمین عمران خان ان دنوں مختلف مقدمات کے سلسلے میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
