اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
رکن کور کمیٹی انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی ڈاکٹر خرم خورشید نےبتایا کہ 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر پاکستان کا پہلا سیٹلائیٹ مشن چاند پر بھیجا جائے گا۔
ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا کہ یہ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے اسپیس میں بھیجا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا تھا کہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاند کی تصاویر بنانے کےلیے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں