اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )صدر عارف علوی نے شوکت خانم اسپتال کراچی کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کیلئے اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کینسر کے غریب مریضوں کیلئے جدید ترین علاج فراہم کر رہا ہے، کینسر اسپتال کیلئے فنڈز کی اجازت نہ ملنے سے مریضوں کی اموات کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کے اس کام کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے شوکت خانم کینسر اسپتال کے جمعے کے روز ہونے والے فنڈ ریزنگ ایونٹ کا این او سی منسوخ کردیا تھا۔
شوکت خانم اسپتال کے مطابق انہیں اجازت نامہ منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فنڈ ریزنگ پروگرام کا اجازت نامہ عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط کے تحت واپس لیا گیا، فنڈ ریزنگ قوانین کے مطابق نجی تنظیم آڈٹ اور ڈونر کی تفصیل فراہم کرنے سے انکاری تھی جس پر این او سی واپس لیا گیا۔