Prime Minster Shahbaz Sharif China ky dory py rawana

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف چین کےدورے پر روانہ

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا مشن وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف 5روزہ چین کےدورے پر روانہ ہو گئے ہیں.ذرائع کے مطابق وہ وفاقی وزراء کے ساتھ لاہور سے روانہ ہوئے ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آج 4 جون سے شروع ہونے والا دورۂ چین 8 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف چینی شہر شینزین کا دورہ 4 اور 5 جون کو جبکہ 6 سے 7 جون تک چین کے شہر بیجنگ کا دورہ کریں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف 8 جون کو چین کے شہر ژیان کا دورہ کریں گے اور 8 جون کو چین کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچیں گے۔
وزیرِ اعظم دورۂ چین میں حکومتی عہدیداروں بالخصو ص چینی صدر ملیں گے، یہ دورہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پُرامن اور قابلِ عمل ماحول دینے میں کردار ادا کرے گا۔دورے سے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کا موقع ملے گا، وزیرِ اعظم کے دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں