Prince harry ky matliq bari khabr

پرنس ہیری اور میگھن ماریکل کے مابین طلاق کی افواہیں

برطانیہ(ڈیلی پوائنٹ) پرنس ہیری اور میگھن ماریکل کے مابین طلاق کی افواہیں گردش ہو رہی ہیں.اب ایک نئی رپورٹ میں میگھن مارکل اور پرنس ہیری کے درمیان طلاق سے متعلق ایک خفیہ معاہدے ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اگر جوڑے کی طلاق ہوتی ہے تو اس صورت میں میگھن مارکل نے خفیہ معاہدے میں متعدد مطالبات کر رکھے ہیں۔اس معاہدے کے مطابق اگر پرنس ہیری میگھن مارکل سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہیں تو انہیں اہلیہ کے متعدد مطالبات کو پورا کرنا ہوگا۔
ریڈار آن لائن نامی میڈیا ادارے سے بات کرتے ہوئے برطانوی شاہی محل کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ میگھن مارکل نے شہزادے پر واضح کر دیا ہے کہ اگر حال یا مستقبل میں وہ جب بھی کبھی الگ ہوئے تو ان کا شاہی خطاب برقرار رہے گا
درحقیقت جوڑے کی جانب سے متعدد بار ان افواہوں کی تردید کی گئی .

اپنا تبصرہ لکھیں