اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )برطانوی شہزادے ولیم نے غزہ انسانی جانوں کے زیاں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
پرنس ولیم کا کہنا ہےکہ 7 اکتوبر کے بعد سے جاری تنازع کی خوفناک انسانی قیمت پر شدید فکرمند ہوں، مشرق وسطیٰ کے اس تنازع میں بہت زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔
پرنس ولیم نےکہا کہ میں بھی باقی سب کی طرح اس جنگ کا جلد ازجلد خاتمہ چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا ہےکہ غزہ میں اس وقت انسانی امداد کی شدید ضرورت ہے، یہ انتہائی اہم ہے کہ غزہ میں امداد پہنچے اور یرغمالی بھی رہا ہوں۔
خبرایجنسی کے مطابق سیاسی معاملات میں برطانوی شاہی خاندان کےکسی فرد کا بیان غیر معمولی ہے۔