اتحاد کسی صورت نہیں ہوگا

پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف اتحاد کسی صورت نہیں ہوگا

کراچی(ڈیلی پوائنٹ) ہم کسی صورت پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے اتحاد نہیں کریں گے۔مسلم لیگ ن سندھ کے صدربشیر میمن نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔بشیر میمن نے یہ بھی کہا کہ ان دو پارٹیوں کے علاوہ پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کریں گے۔
اس کے علاوہ سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف گروپ بھی بنا رہے ہیں کیونکہ سندھ پیپلز پارٹی کے وڈیروں سے تنگ آگیا ہے۔ہم سندھ کو ان ظالموں سے نجات دلاکر رہیں گے۔
سندھ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حقوق بہت عرصے سے مارے جارہے ہیں ہم سندھ کو بھی لاہور اور پنجاب جیسا بنا کر دم لیں گے۔نگراں وزیر اعلیٰ سابق جسٹس باقر صاحب اچھا کام کررہے ہیں۔انھوں نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اربوں کی جائیدادیں بنائی گئی مگر افسوس سندھ کے غیور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن ایف آئی اے کے سابق ڈاریکٹر رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں