لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کا کل سے ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے.پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اس جعلی حکومت اور آئینی ترامیم کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے.پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے اجلاس کااعلامیہ جاری کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئین میں ترمیم کےحکومتی منصوبے کے خلاف مزاحمت کافیصلہ ہے،اڈیالہ میں قیدبانی پی ٹی آئی سےروا رکھے جانیوالے سلوک کی مذمت کی ہے، سیاسی کمیٹی کا پارٹی رہنماؤں، وکلا اور اہلخانہ کوبانی پی ٹی آئی تک رسائی کامطالبہ کر دیا ہے۔
تحریک انصاف جمعےکوملک گیرسطح پراحتجاج کریگی۔