Pti ko court nay bara relief dy dia

پی ٹی آئی کارکنوں کا عدالت نے بڑاریلیف دے دیا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پی ٹی آئی کارکنوں کو عدالت نے بڑاریلیف دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے 29کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی ہے. اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے 29 ارکان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے 28 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ ایک ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ ،کوہسار و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کےکارکنان 26نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں گرفتار تھے.

اپنا تبصرہ لکھیں