لاہور(ڈیلی پوائنٹ)عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی . پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے.ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کردی تھی.
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی.ڈپٹی کمشنر لاہور نے جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رپورٹ دی تھی کہ(پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے 10 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے.

