Pti ky liye achi khabar jalsy ki ijazat mil gai

پی ٹی آئی کے لیے اچھی خبر جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کوجلسے کی اجازت مل گئی ہے.پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کے نمائندے نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرکے ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا۔
پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے موقف اپنایا کہ ہم تو چاہتے ہیں ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دی جائے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ چاہیں تو فریش پٹیشن دائر کر کے انتظامیہ کا حکم چیلنج کر سکتے ہیں۔عدالت نے پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست نمٹا دی۔عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہم ڈی سی کے روات میں جلسے کی اجازت کے حکم کو چیلنج کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں