لاہور (ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو بڑا ریلیف مل گیا ہے. سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے. جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔
اس کیسے کے حوالے سے سرکاری وکیل نے رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کر دی۔عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دیں اور راسخ الہٰی و زارا الہٰی کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا۔
واضح رہے کہ پرویز الہٰی و دیگر کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی وہ 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ کرنے اور برطانیہ جانا چاہتے ہیں۔