(اسلام آباد)بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوگیا اب پی ٹی آئی کے ساتھ بھی جنگ بندی ہونی چاہیے.یہ کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا جنھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا خوشی ہوئی عمران خان کی تینوں بہنوں سے ملاقات کروائی گئی جس پر بے حد خوشی ہے.
بیرسٹر گوہر نے جنید اکبر کے حوالے سے بتایا کہ ان کو عمران خان نے نئی ذمہ داریاں سونپی ہیں اس لیے ان کو بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے ہٹا دیا ہے. راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا غرور خاک میں ملا ہے، اللّٰہ نے کرم نوازی کی ہے، جب پاکستان کا جواب گیا تو پوری دنیا نے دیکھا اور سنا، بھارت نے محسوس بھی کیا۔
