اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی کو پولیس نےگرفتار کر لیا ہے. سینیٹر عون عباس بپی پر الزام ہے کہ انھوں نے ہرن کا غیر قانونی طور پر شکار کیا جس پر سینیٹ میں موجود پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے احتجاج کیا اور ایوان میں ہلڑ بازی کی.
سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماشبلی فراز نے سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےگرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹرعون عباس کے خلاف بہاولپور کے تھانہ دراوڑ میں غیر قانونی شکار کی ایف آئی آر درج ہے.عون عباس غیر قانونی حراست میں نہیں ہیں.
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ سینیٹر عون عباس بپی پرغیر قانونی شکار کا مقدمہ درج کیا گیا ہے.پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ دراوڑ میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ عون عباس بپی سمیت 5 نامزد اور 6 نامعلوم افراد پر درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نےچولستان میں غیر قانونی طور پر چنکارا ہرن کا شکار کیا.
