Pti ny aik bar phr jalsa krny ka elan krdia

پاکستان تحریک انصاف نے 8فروری کو جلسہ کرنے کا اعلان کردیا

صوابی(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف نے صوابی میں 8فروری کو بھرپور جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے. چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکنان مظاہرے کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں