اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے چیف جسٹس سے شکوہ کیا ہے کہ عمران خان کے مقدمات کی تاریخیں بدل دی جاتی ہیں. آج پی ٹی آئی کے 7رکنی وفد نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے.
عمرایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کوبتایا کے بانی اوراہلیہ کی سماعت کی تاریخیں نہیں بتائی جاتی، چیف جسٹس کو بتایا قوانین اورجیل مینوئل کی دھجیاں آڑائی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نا ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلینے کہا کہ ہمارے متعددرہنماؤں کوجھوٹے کیسزمیں پھنسایاگیا، چیف جسٹس سے ملاقات میں اپنا مؤقف رکھا، بیروزگاری اورمہنگائی بڑھ رہی ہیں، پی ٹی آئی کارکنان پرمقدمات اورپروڈکشن آرڈرکامعاملہ بھی رکھا۔
عمر ایوب نے بتایا کہ ہم کسی صورت 26ویں آئینی ترمیم کو نہیں مانتے ہیں یہ آئینی ترامیم ججز کے خلاف ہے اور عدالت کو حکومت کے ماتحت کرنے کے مترادف ہے. بانی پی ٹی آئی سے بچوں کی بات بھی نہیں کرائی جاتی، سلمان اکرم راجہ نےلاپتہ افراد کا معاملہ بھی سامنے رکھا۔.
