پنجاب حکومت نے نواز شریف کو بری کر دیا

ایک کے بعد ایک ریلیف پنجاب حکومت نے نواز شریف کو بری کر دیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب حکومت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں بری کر دیا ۔ آج نواز شریف کو عدالتوں میں پیشی کا دن ہے۔ پہلے نواز شریف آج ڈیڑھ بجے احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ جج محمد بشیر نے سماعت کی اور نواز شریف کو 10 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی اور نواز شریف کے دائمی وارنٹ معطل کر دیے۔ نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عدالت میں سرینڈر کر دیا ہےلہذا ان کے دائمی وارنٹ منسوخ کئے جائے تاکہ نواز شریف کا باقاعدہ ٹرائل شروع کیا جا سکے۔
جبکہ دوسری جانب پنجاب کی حکومت نے بھی نواز شریف کی سزا معطل کر دی ہے عدالت نے حکم دیا تھا کہ نواز شریف پنجاب حکومت کو درخواست دے ۔نواز شریف کے وکلاء نے نگراں حکومت کو درخواست دی تھی کہ نواز شریف کو ریلیف دیا جائے پنجاب حکومت نے کابینہ کا اجلاس بلایا اور نواز شریف کی سزا معطل کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں