Punjab ky kisano ky liye kisan card ka aghaz ho gia

پنجاب کے کسانوں کے لیے کسان کارڈ کا آغاز کر دیا گیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب کے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی وزیر اعلی مریم نواز کے حکم کے مطابق پنجاب کے کسانوں کے لیے کسان کارڈ کا آغاز کر دیا گیا ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کوسالانہ 300ارب روپے کے پیداواری قرضے دیے جائیں گے،ہرکسان ایک فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کرسکے گا ۔کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے.
اپنےایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ کسان خوشحال ہو گا تو پنجاب خوشحال ہوگا ،الحمدللہ ،کاشتکاربھائیوں کے لیے کسان کارڈ کا آغاز کردیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کسان کارڈ سے کسان کھاد ، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکیں گے، 5 لاکھ کاشتکار کسان کارڈ سے مستفید ہوں گے جبکہ ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں