Punjab ky Sarkari school ko rhaiky py dyny ka hukm

پنجاب حکومت کا صوبے کے ہزاروں سرکاری اسکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب حکومت نےصوبے کے ہزاروں سرکاری اسکولوں کو ٹھیکے پردینےکا فیصلہ کرلیا۔محکمہ تعلیم پنجاب نےاسکول تنظیم نو پروگرام شروع کردیا، پنجاب کے 13,219 اسکولزٹھیکے پردیےجائیں گے، پہلےمرحلےمیں ابتر تعلیمی صورتحال والے 5863 اسکولزکو آوٹ سورس کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم کی رپورٹ کےمطابق منصوبےکامقصد اسکول سے باہر بچوں کوواپس اسکول لانا اور معیار نجی اسکولوں جیسا کرنا ہے،5863 میں سے 567 اسکولز میں کوئی استاد نہیں،2555 اسکولز میں صرف ایک استاد ہے،2741 اسکولز میں 50 طلبا پر صرف دواستاد ہیں، دوسرے فیزمیں ٹھیکے پر4453 اسکولز دیے جائیں گے، تیسرے فیز میں 2903 اسکولز کو ٹھیکے پر دیا جائے گا
سرکاری اسکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت نجی افراد کو دیا جائے گا، ٹھیکے پر دیے جانے والے اسکولز کو سرکاری سبسڈی دی جائے گیمحکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہےکہ کاروباری نوجوان اسکولز کو ٹھیکے پر لینے کے اہل ہوں گے،بیرون ملک مقیم پاکستانی،تعلیمی تجربہ کار افراد بھی اسکول لینے کے اہل ہوں گے،نجی اسکولز، ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی فرمز، این جی اوز بھی اہل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں