لاہور(ڈیلی پوائنٹ)وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں نئے سہولت بازار بنانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے. نئے سہولت بازار بنانے کی باقاعدہ منظوری بھی مریم نواز نے دے دی ہے. پنجاب کے 13اضلاع میں نئے سہولت بازار قائم کیے جائیں گے.
ان سہولت بازاروں کے زیرِ تکمیل پراجیکٹس کے لیے اگست کی ڈیڈ لائن ہے۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیر والا، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے، جبکہ بہاولپور، اٹک اور مری میں اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نئے سہولت بازار سولر پینل پر منتقل کیے جائیںگے.

