لاہور(ڈیلی پوائنٹ)صوبہ پنجاب میں اسموگ کے باعث رواں ہفتے چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔بڑھتی ہوئی اسموگ پنجاب حکومت نے بڑے فیصلے کر لیے ہیں۔ رواں ہفتے جمعرات ،جمعہ اور ہفتے کو پنجاب حکومت نے سرکاری و نجی سکولوں کالجوں
میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ماسک کو ضروری قرار دے رہے ہیں۔فیکٹریاں جو اسموگ کا باعث بن رہی ہیں اس پر بھی ایکشن لے رہے ہیں ہم نہیں چاہتے کہ مزدور بے روزگار ہو۔پنجاب میں ہنگامی طور پر کام کریں گے ۔محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہفتے کے روز دوکانیں بھی بند کروائیں گے۔