لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں انٹرن شپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے. اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 6ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی.وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے متحرک ہیں اور اسی سلسلے میں صوبے میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام آغاز کر دیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں چھ ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی اور انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25 ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے فیز کا دورانیہ چھ ماہ ہے۔
چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام میں گزشتہ دو برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹس کو ترجیح دی جائے گی۔
انٹرن شپ میں اپلائی کرنے کے لئے عمر کی حد 18 سے 25 برس ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کو نوجوانوں کے لیے بہترین سہولیات دینے کی بھرپورکوشش کریں گے.