Punjab mien dangi ky waar jari

پنجاب میں ڈینگی کے کیسسز میں اضافہ ہو گیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب میں ڈینگی کے کیسسز میں اضافہ ہو گیا ہے. گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 8 مریض سامنے آئے ہیں. سال 2024 میں اب تک 296 کیس رپورٹ ہوئے ہیں.
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں ڈینگی کے 36 کیسز سامنے آئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے 2 اور راولپنڈی سے 3 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اوکاڑہ، ساہیوال اور رحیم یار خان سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہواہے. محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں