لاہور (ڈیلی پوائنٹ)پنجاب حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کر دیا ہے جبکہ پینشن میں 5فیصد اضافہ کیا . آج وزیر خزانہ پنجاب کمجتبی شجاع الرحمان نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا.بجٹ میں مزدوروں کے لیے کم سے کم اجرت 36ہزار سے بڑھا کر 40ہزار کر دی ہے.
نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے لیے 811.8 ارب روپے، صحت کے لیے 630.5 ارب روپے، لوکل گورنمنٹ کے لیے 411 ارب روپے جب کہ زراعت کے لیے 129.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہے. پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ پنجاب کے شہریوں کے لیے عوام دوست بجٹ ہے .
