لاہور(ڈیلی پوائنٹ )پنجاب پولیس کو ایک اور مشکل نے گھیر لیا فنڈز ختم ہو گئےپولیس کی یونیفارم تو دور کی بات پتلون خریدنے کے بھی پیسے نہ بچے۔پنجاب پولیس کی وردی کی خریداری کھٹائی میں پڑنے لگی۔فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے یونیفارم کی خریداری دن بدن تاخیرکا شکار ہونے لگی سردی میں گزارا کیسے ہوگا؟اعلیٰ حکام کے پاس بھی اس کا کوئی جواب نہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلےکوارٹر میں 40کروڑ کے قریب فنڈز فراہم کئے گئے تھے۔یونیفارم کی خریداری کے پونے 3ارب کے اضافی فنڈزفراہم کرنے کی سمری حکومت کو بھجوائی گئی تھی۔محکمہ خزانہ نے اعتراضات لگا کرسمری واپس بھجوا دی ہے۔
جوانوں کےلئے سالانہ 2دویونیفارم اور اسسریز کی خریداری کے لئے 4ارب کے قریب فنڈز درکار ہیں۔ گزشتہ سال بھی جوانوں کے لئے محدود فنڈز ہونے کی وجہ سے 1ایک یونیفارم 45سو روپے میں خریدا گیا تھا۔
یونیفارم کے لئے خریداری کےلئےپری کوالیفکیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔پری کوالیفکیشن میں 5کمپنیوں نے ٹیکنیکل بڈ کے لئے کوالیفائی بھی کرلیا ہے۔ افسران یونیفارم کی ٹیکنیکل بڈکےلئے فنڈز کے حوالے سے تذبذب کاشکار ہیں۔موجودہ فنڈز میں جوانوں کی وردی تو دور صرف پتلون خریدنا بھی مشکل ہے۔
سردیاں آرہی ہیں کیا پہنے گے کب پہنے گے؟ پولیس کے جوان یونیفارم نہ ملنے پر مایوس نظر آنے لگے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ فنڈز کی قلت کو دور کرنے کےلئے دوبارہ سمری حکومت کو بھجوائی جائےگی۔
