(ڈیلی پوائنٹ)قلات میں دہشتگردوں کے حملے میں 18فوجی جوان پاکستان پر قربان ہو گئے ہیں. بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابقمنگوچر میں کارروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا، 31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی.آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری متحرک ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔
