قاضی فائز بھی جنرل باجوہ کی طرح توسیع لینے کے خواہشمند ہیں، فواد کاانکشاف

لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) رہنما پی ٹی آئی اورسابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کاکہنا ہے کہ اب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی طرح تو سیع لینے کے خواہشمند ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کے پروگرام جواب میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل باجوہ سمجھتے تھے ایک توسیع بانی پی ٹی آئی سے لے لی، دوسری توسیع ن لیگ سے لینے پر میری گڈی چڑھ جائے گی، انھوں نے مزید کہا کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے احترام کا رشتہ تھا اب بھی ہے میں ان پر تنقید نہیں کرتا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ حالیہ اقدامات سے اسٹیبلشمنٹ جمہوری عمل روک کر ملک کا وراپنا نقصان کررہی ہے، اگر اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کو دیکھتے رہیں گے تو پھرہم کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ بانی پی ٹی آئی کو ہم جیل سے باہر نہیں نکال سکیں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں