کراچی(ڈیلی پوائنٹ)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج عزت و احترام کے ساتھ ملک بھر میںمنایا جا رہا ہے. اس سلسلے میں پاکستان کے تقریبا ہر شہر میں بانی پاکستان قائد اعظم کے حوالے سے سرکاری اور غیر سرکاری طور پر مختلف تقاریب منعقد ہونگی.
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب مزار قائد پر منعقد کی گئی جہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، صوبائی کابینہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، سمیت دیگر اعلی سول فوجی حکام اور اہم شخصیات مزار قائد پر حاضری دیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گے، یہ شخصیات قائد اعظم کی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔
دوسری جانب پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
