Quran pak ki behurmti 2 afraad py fard jurm lag gai

قرآن پاک کی بے حرمتی ڈنمارک میں 2افراد پر فرد جرم عائد

ڈنمارک(ڈیلی پوائنٹ)ڈنمارک میں پہلی بار قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر دو افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے. غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد، نئے قانون کے تحت گزشتہ روز قرآن پاک کی توہین کے مرتکب 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، تاہم ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس جون میں ایک تہوار کے دوران سیاسی، معاشی اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جمع کر کے قرآن پاک کی بےحرمتی کی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کی جانب سے مذکورہ کارروائی عوامی سطح پر کی گئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر براہِ راست نشر کی گئیں۔یاد رہے کہ 2023 میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو سزا دینے کا بل منظور ہو ا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں