لاہور(ڈیلی پوائنٹ) سوشل میڈیا سٹارز ربیکا خان اور حسین ترین کی مگنی کی تصاویروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچارکھی ہے .تو دوسری طرف اس منگنی کی تقریب کو لوگوں نے کافی تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں.سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فضول خرچی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے.
سوشل میڈیا دنیا کی ان دونوں معروف شخصیات کی پرتعیش منگنی کی تقریب سے تاحال نت نئی خوبصورت تصویروں اور ویڈیوز کے وائرل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ربیکا خان اور حسین ترین کی نئی ویڈیوز دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس نئی نویلی جوڑی نے اپنی منگنی پر اتنا خرچہ کر دیا ہے کہ جتنا کسی اداکار یا یوٹیوبر نے اپنی شادی پر بھی نہیں کیا ہوگا۔
ربیکا خان نے جہاں اپنی انٹری کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے وہیں حسین ترین نے منگنی کے مقام میں اپنی منفرد انٹری سے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔مہنگی ترین گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ حسین ترین کی انٹری نے نئی مثال قائم کر دی ہے، مثال بھی ایسی کہ جو پہلے کبھی کسی نے نہ سنی اور نہ ہی دیکھی ہوگی۔