Rahat Fateh Ali Khan song Zarori tha

راحت فتح علی خان کے گیت ’ضروری تھا‘نے سارے ریکارڈ توڑ دئیے

(ڈیلی پوائنٹ) راحت فتح علی خان کے گیت ’ضروری تھا‘کو ریلیز ہوئے 10 سال کا عرصہ گزرچکا ہے،مگر ابھی تک اس کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی.اس گانے نے مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں.اس گانے کو صرف اور صرف اب تک یوٹیوب پر 1.6 بلین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔
انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد کے پروڈیوس کردہ اس گیت کو ساحر علی بگا نے کمپوز کیا تھا، یہ گیت 2014ء میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا۔استاد راحت فتح علی خان، میوزک پروڈیوسر سلمان احمد اور ساحر علی بگا سونگ ’ضروری تھا‘ کے 10 سال مکمل ہونے پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
سلمان احمد نے اپنے پروڈیوس کیے ہوئے گانے کے 10 سال مکمل ہونے پر دبئی میں دُھوم دھام کے ساتھ کیک کاٹا۔اس موقع پر سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ گیت ایسے حالات میں ریلیز کیا تھا جب میوزیکل البم آنا بند ہو گئے تھے، اس سانگ کی مقبولیت میں ہر سال زبردست اضافہ ہوتا رہا.

آج یوٹیوب پر اس گیت کے یوٹیوب پر 1.6 بلین سے زیادہ ویورز ہیں۔یہ واحد سانگ ہے جو پہلے پرائیویٹ ریلیز کیا گیا اور بعد میں فلم میں شامل ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں