پاک پروٹیزمیچ سے قبل بارش کی انٹری

لاہور( ڈیلی پوائنٹ )بھارت کے شہر چنئی کے کچھ علاقوں میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈول میچ سے قبل بارش ہوئی ہے۔
کچھ دیر تیز بارش کے بعد پھوار کا سلسلہ جاری رہا جو تھوڑی دیر میں رُک گیا۔چنئی کے مغرب میں اب بھی سیاہ بادل موجود ہیں جبکہ دوسری جانب آسمان صاف ہو گیا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ چنئی کا روزمرہ کا موسم ہے، کچھ دیر میں موسم نارمل ہو سکتا ہے۔۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ شیڈول اہمیت اختیار کرگیا ۔
۔دونوں ٹیمیں اب تک اِس ورلڈ کپ میں 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقا نے 4 میچ جیتے ہیں اور اسے 1 میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے 2 میچ جیتے ہیں اور اسے 3 میں شکست ہوئی ہے۔ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اِس وقت جنوبی افریقا دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں