Raisham nay apni khawaish ka izhar krdia

اپنا مستقل لنگر خانہ ہو اداکارہ ریشم نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ ریشم نے ایک ٹی وی شور میں خواہش ظاہر کی ہے کہ میرا اپنا ذاتی لنگر خانہ ہو لوگ آئے اور اس لنگر سے کھانا کھائیں. اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی نیوز چینل کے لیے انٹرویو دیا۔ریشم نے اس موقع پر فٹنس سے متعلق پوچھے گئے سال کے جواب میں غموں کو اپنی فٹنس کا راز بتایا۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ میری فٹنس کا راز میرے غم ہیں، بھائی کی وفات کے بعد روٹی میرے گلے سے نہیں اترتی تھی.اداکارہ نے بڑے پیمانے پر کوکنگ کرنے اور لنگر بانٹنے سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔ریشم نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنا ذاتی لنگر خانہ کھولوں تاکہ میرے دنیا سے چلے جانے کے بعد میرا لنگر خانہ میرے لیے صدقۂ جاریہ بنے، میں ایک جگہ خرید کر وہاں لنگر خانہ کھولنا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ ریشم کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس میں وہ لوگوں کو کھانا بانٹ رہی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں