Rajab butt ghr a gye

یوٹیوبر رجب بٹ گھر واپس آگئے جذباتی مناظر

(ڈیلی پوائنٹ)معروف یوٹیوبز رجب بٹ گھر واپس آگئے ہیں. رجب بٹ واپس آئے تو جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے. ڈیجیٹل کریئیٹر اور معروف یوٹیوبر رجب بٹ 45 دن بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ رجب بٹ کو حال ہی میں مذہب سے متعلق ایک تنازع کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر انہیں شدید عوامی تنقید اور ردعمل دیکھنے کو ملا جس کی وجہ سے وہ فوری طور پر پاکستان چھوڑ کر دبئی منتقل ہو گئے تھے۔
دبئی میں قیام کے دوران انہوں نے پاکستان میں اپنے خلاف مقدمے کی پیروی کی اور مداحوں سے معذرت بھی کی۔ کل رجب بٹ اچانک بغیر اطلاع پاکستان واپس آئے ہیں اور اپنے اہل خانہ کو سرپرائز کر دیا۔رجب کی واپسی پر ان کے والد، والدہ اور اہلیہ ایمان سمیت قریبی دوست جذباتی ہوگئے اور انہیں گلے لگا کر خدا کا شکر ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں