(ڈیلی پوائنٹ)رجب بٹ کے بعدمشہور ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کے ساتھ حال ہی میں سوشل میڈیا پرکچھ ایسا دیکھنے کو ملا، جو لوگوں کیلئے غیر متوقع صورتحال سے کم نہ تھا، اپنے بھائی کی شادی کی تقریب کے دوران ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں یوٹیوبر کو پولیس کی حراست میں دیکھا جا سکتا ہے۔ شادی کی تقریبات کے دوران ذوالقرنین کو بغیر کسی واضح وجہ کے گرفتار کیا گیا اور 7 سے 8گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا .
ذوالقرنین سکندر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اس واقعے پر شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا، اس ملک میں کچھ بھی ممکن ہے۔ مجھے ان افراد کا علم نہیں ہے جو مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔میرے خلاف ایک جعلی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ٹاک ٹاکر کے چاہنے والے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاکر رجب بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے گزشتہ روز انہیں سزا بھی سنائی ہے۔