Rajab Tayyab Erdogan Ka lia Pakistan main nagma ban gaya

ترک صدر رجب طیب اردوان کے والہانہ استقبال کیلئے شیراز اپل کی آواز میں نغمہ جاری

(ڈیلی پوائنٹ)ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں.پاکستان میں رجب طیب اردوان کے والہانہ استقبال کے لیے معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں نغمہ بھی جاری کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں نغمہ ترکیہ کے صدر کو والہانہ خوش آمدید کہنے کے لئے تیار کیا ہے۔
نغمے میں پاکستان اور ترکیہ کی ثقافت اور بھائی چارے کے رشتے کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے جوکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور احترام کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔نغمے کی دھن اور بول انتہائی جذباتی ہیں، جبکہ شیراز اپل کی آواز اس میں مزید جوش و ولولہ پیدا کرے گی۔نغمے میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کو رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ سمیت وفد کا استقبال کرتے دکھایا گیا ہے.
جبکہ اس موقع پر مختلف پاکستانی ثقافتوں کو اُجاگر کرتے لباس میں ملبوس بچے بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں