Rakhi sawant ka Pakistani larkay say tasri shadi ka alan

راکھی ساونت کا پاکستانی لڑکا سے تیسری شادی کااعلان

(ڈیلی پوائنٹ)بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت جو تبدیلیٔ مذہب اور متنازع بیانات کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں.ایک وڈیو میں انہوں نے پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا .اب 46 سالہ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کا اعلان کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں راکھی ساونت کو پاکستانی صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پاکستانی نوجوان اداکار دودی خان کی جانب سے پروپوزل آیا ہے اور میں نے ہاں بھی کر دی ہے، پاکستان میں شادی سے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارہ پیدا ہو گا۔راکھی ساونت نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے مکہ مدینہ جانے والا دیندار لڑکا چاہیے تھا، پاکستانی لڑکے بہت دیندار ہوتے ہیں، مجھے 5 وقت کا نمازی اور مولانا ٹائپ کا لڑکا چاہیے تھا۔


واضح رہے کہ اس سے قبل راکھی ساونت نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک وائرل ویڈیو شیئر کی تھی جس میں پاکستانی اداکار دودی خان انہیں شادی کے لیے پروپوز کر رہے ہیں۔دودی خان نے کی اس ویڈیو میں انہوں نے راکھی ساونت کو عمرے کی مبارک باد دینے کے بعد سوال کیا کہ بارات لے کر بھارت آؤں یا دبئی؟دودی خان کا تعلق کاروباری خاندان سے ہے، وہ کاروبار کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ و اداکاری کرتے ہیں۔
انہوں نے مختلف کمرشلز کے ساتھ ساتھ قومی و بین الاقوامی پروجیکٹس میں بھی کام کر چکے ہیں۔دودی خان ڈرامہ سیریل میرے ہم نشیں، اکھاڑا، بلبلے کے علاوہ فلم درج، گھبرانہ نہیں ہے اور چوہدری میں کام کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں