(ڈیلی پوائنٹ)بھارتی اداکارہ رکھی ساونت نے وزیراعظم نریندرمودی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نےٹک ٹاک سے پابندی نا ہٹائی تو وہ بھارت چھوڑ کر پاکستان چلی جائیں گئی.بھارتی اداکارہ رکھی ساونت کا کہنا تھا کہ پاکستان جا کر شادی کرلوں گی، وہاں حلوہ پوری کھاؤں گی۔انہوں نے اپنے بیان میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ رکھی ساونت کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انہوں نے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے وسیم اکرم سے ملاقات کا بھی ذکر کیا اور انکشاف کیا کہ جب میں نے وسیم اکرم سے ہاتھ ملایا تو انہیں کرنٹ لگ گیا، انہیں میرے ساتھ آئٹم سانگ کرنا چاہیے۔
اداکارہ رکھی ساونت نے دورانِ گفتگو دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی شادی ہو تو چاہتی ہوں کہ وسیم اکرم بھی اس میں شرکت کریں۔
