Rakhi sawant ki tabiyt achank bigar gai

راکھی ساونت کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

ممبئی(ڈیلی پوائنٹ)بالی ووڈاداکارہ ورقصہ راکھی ساونت دل کےعارضےمیں مبتلاہونےپرہسپتال میں داخل ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روزبھارتی اداکارہ راکھی ساونت کودل میں دردہواجس کےباعث اداکارہ کوہسپتال لےجایاگیا۔بھارتی میڈیاکےمطابق اداکارہ ورقاصہ راکھی ساونت کودل میں دردکی شکایت اورطبیعت زیادہ خراب ہونےپرہسپتال میں منتقل کیاگیا۔راکھی ساونت کی ہسپتال داخل ہونےاورعلاج کی خبرسوشل میڈیاپرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔


تصویروں میں راکھی ساونت کو بیہوشی کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ طبی عملہ اُن کا معائنہ کر رہا ہے۔دوسری جانب راکھی ساونت کو ہسپتال میں بیمار حالت میں دیکھ کر اُن کے مداحوں کی جانب سے غم اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ راکھی ساونت کو گزشتہ روز دل میں تکلیف اُٹھنے کے سبب ہسپتال لایا گیا تھا جہاں اُن کے بہت سے طبی ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں، ڈاکٹروں کی جانب سے اداکارہ کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں