ممبئی(ڈیلی پوائنٹ)معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی کی دوسری شادی سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں، اس حوالے سے عادل یا راکھی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا لیکن اب عادل درانی کے قریبی ذرائع نے اُن کی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔
عادل درانی کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ عادل درانی نے رواں سال 2 مارچ کو جے پور میں دوسری شادی کی، اُنہوں نے یہ تقریب مکمل طور پر خفیہ رکھی۔
ذرائع نے عادل درانی کی دوسری بیوی کے بارے میں بتایا کہ اُنہوں نے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی مدمقابل سومی خان کے ساتھ شادی کی ہے، دونوں نے شادی کو خفیہ رکھا ہے کیونکہ عادل درانی پہلے ہی راکھی کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں اور وہ اس شادی کی وجہ سے دوبارہ خبروں میں نہیں آنا چاہتے۔