ممبئی(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کی ہونے والی بہو راکھی ساونت پاک بھارت میچ میں کس کو سپورٹ کر رہی ہیں؟سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انھوں نے ایک ٹی شرٹپہن رکھی ہے جس میں آدھی شرٹ پر بھارت اور آدھی شرٹ پر پاکستان کے جھنڈے موجود ہیں.
راکھی نے بیٹ اٹھا رکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ میں دبئی میں بھارت اور پاکستان کے میچ میں دونوںٹیموں کے لیے ہی دعا گو ہوں کیونکہ بھارت کی بہو بن چکی ہوں اب پاکستان کی بہو بننے والی ہوں. اس لیے دونوں کو سپورٹ کر تی ہوں. ان کا کنا تھا دونوں کی جیت میری ہی جیت ہے.اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز جاری ہیں جس میں اب تک کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
