Rakhi sawant sy shadi sy inkar

پاکستانی لڑکے نےراکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے پاکستانی لڑکے نے شادی کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے. حال ہی میں اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان سے شادی کی پیشکش ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور انہوں نے ڈوڈی خان کا نام لیا تھا۔
راکھی کا کہنا تھا کہ میرے ہونے والے دلہا کا نام ڈوڈی خان ہے، وہ اداکار اور پولیس افسر ہیں، پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں اور انہوں نے خود مجھے پرپوز کیا ہے لیکن میں نے انہیں چنا ہے۔تاہم اب ڈوڈی خان نے راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہے۔
ڈوڈی خان کے اس ویڈیو پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ڈوڈی خان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں