لاہور(ڈیلی پوائنٹ)رمضان سے پہلے ہی گوشت کی قیمتوں میں حیران کن طور پر اضافہ ہو گیا ہے. ملک بھر میں چکن کی قیمت میں پورے 100روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. چکن مارکیٹ میں فی کلو 700سے بھی تجاوز کر گیا ہے.
بکرے کا گوشت بھی جو 1800روپے کلو ملتا تھا اب 2700روپے کا مل رہا ہے. گائے کی گوشت میں بھی اضافہ 800روپے کی بجائے 1200روپے کلو تک جا پہنچا ہے. دوکانداروں نے مال مہنگا ملنے کا شکوہ کیا ہے.عوام کا کہنا ہے کہ اگر یہی حال رہا تو چکن کھانا بھی مشکل ہو جائے گا.
