ریلیف یا ڈیل، پی ٹی آئی کادفتر فوری ڈی سیل کرنے کاحکم

اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ ) عدالتوں کی جانب سے ریلیف مل رہا ہے ڈیل ہوگئی ؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کا مرکزی دفتر فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے سی ڈی اے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی۔
واضح رہے کہ 3 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے آپریشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی تھی۔
یاد رہے کہ 27 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے آپریشن کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرنے کی ہدایت جاری کردی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے دائر درخواست میں سی ڈی اے کی جانب سے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
یاد رہے کہ 24 مئی کو اسلام آباد کی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) اتھارٹی نے بلڈنگ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد سیکرٹریٹ کو سیل کردیا تھا اور بلڈنگ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے عمارت کے ایک حصے کو مسمار کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں