Saba qamar ny social media chor dia

اداکارہ صبا قمر نے تنقید کی وجہ سے سوشل میڈیا کا استعمال بند کردیا

(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا استعمال کرنا بند کردیا ہے. خبروں کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ صبا قمر پر ان کے بولڈ‌لباس کی وجہ سے تنقید کی تھی.جس کی وجہ سے اداکارہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے.
خیال رہے کہ حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ انسٹاگرام پر صبا قمر کی جانب سے نجی میگزین کے لیے کروائے گئے نامناسب شوٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی تھی۔مذکورہ نامناسب ویڈیو پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان کر دیا۔
اداکارہ نے مداحوں کو کہا کہ پریشان نہ ہو میں مختصر وقت کے لیے سوشل میڈیا چھوڑ رہی ہوں جلد دوبارہ نظر آؤں گی.

اپنا تبصرہ لکھیں