(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ صبا قمر پر ایک بار پھر تنقید کا آغاز ہو گیا ہے. سوشل میڈیا پر ان کو ٹرول کیا جا رہا ہے. سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھاگیا جو ان سےمحبت کا اظہار کرتا ہے۔
میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے دعا کریں وہ بیمار ہیں مگر اب پہلے سے بہتر ہورہی ہیں۔
اس ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ کو صبا قمر کے ساتھ اس قدر بے تکلف ہوتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
