ممبئی(ڈیلی پوائنٹ)معروف بھارتی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے مابین بہت جلد طلاق ہونے والی ہے نجومی نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے. مشہور نجومی سشیل کمار سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے 18 مہینوں میں سیف اور کرینہ کے درمیان طلاق ہو جائے گی۔
یہ پیشگوئی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کے تعلقات کے بارے میں پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، خاص طور پر سیف علی خان پر چاقو حملے کے بعد جس کے دوران کرینہ کپور ان کے ساتھ نظر نہیں آئیں۔سیف علی خان پر حملے کے بعد جب انہیں اسپتال لے جایا گیا تو مداحوں نے فوراً اس بات پر توجہ دی کہ کرینہ نہ تو ان کے ساتھ اسپتال گئیں اور نہ ہی ان کی عیادت کے لیے دیکھی گئیں۔
مشہور نجومی سشیل کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ میں نے 2010 میں دعویٰ کر دیا تھا کہ ان کے درمیان بھی طلاق ہو گی.
