Sajal ali ky bary main naya inkshaf

اداکارہ سجل علی ڈرامے کی فی قسط کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ سجل علی ڈرامے کی فی قسط کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں اس حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیاہے. بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ سجل لالی ووڈ سمیت بالی اور ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔متعدد ایوارڈ اپنے نام کرنے والی اداکارہ سجل علی کے ڈرامے کی فی قسط معاوضہ وصول کرنے سے متعلق متعدد خبریں سامنے آئی ہیں.
’ہنگامہ ایکسپریس‘ سمیت متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ سجل علی فی قسط 60,000 روپے وصول کرتی ہیں۔پاکستان کی سرِفہرست اداکارہ سجل علی کے ڈراموں کی اقساط کم سے کم 25 سے 35 کے درمیان ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں